مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ملک بسنے والے ملک کے حقیقی نمائندے ، کردار ملکی ترقی میں انتہائی اہم ہے،مظہر اسلم
بری ... معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صغیر نون نے مانچسٹر نادرا آفس کے آفیسرز محمد ریاض اور سہیل احمد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کھاریاں کے رہنما چوہدری سجاد احمد ایڈووکیٹ جو کہ ان دنوں برطانیہ کے کے دورے پر ہیں خصوصی شرکت کی،سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ تمام سہولیات بہم فراہم کی جائیں تاکہ انکو مادر وطن کی خدمت کا موقع ملے یہ باتیں نادرا آفیسر محمد ریاض نے کیں،انہوں نے مزید کہا کہ مانچسٹر قونصلیٹ آفس کے قونصلر جنرل ڈاکٹر ظہور احمد کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم وطنوں کو بغیر کسی پریشانی کے انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور اس میں نادرا کارڈ کا فوری اجراء بھی شامل ہے ،آخر میں انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ساجد محمود قاضی انتہائی محنتی اور ملن ساز انسان ہیں وہ بھی اس ضمن میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کمیونٹی کی خدمت میں سرشار ہیں،چوہدری سجاد احمد ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک بسنے والے ملک کے حقیقی نمائندے ہیں اور ان کا کردار ملکی ترقی میں انتہائی اہم ہے، سالیٹرمظہر اسلم نے کہا کہ برطانیہ میں رہتے ہوئے ہم کوہر حال میں قانون کا احترام کرنا چاہئے تاکہ وہ اپنے مادر وطن کی مٹی سے اپنا رشتہ جوڑے رکھیں،اس عشائیے میں سالیٹر منصور احمد کاہلوں، جموں و کشمیر حق خود ارادیت کے نائب چیئرمین امجد حسین مغل،علامہ شاہجہان مدنی،چوہدری سجاول خان،چوہدری شبیر احمد،فاروق قریشی،تیمور طارق کونسلر بری اور دیگر افراد نے شرکت کی،آخر میں علامہ شاہجہان مدنی نے پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)