صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان کے اعزاز میں اوورسیز کوآرڈینیٹر راجہ ایوب کا استقبالیہ
ناٹنگھم ... صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد ریاست میں کسی قسم کا بحران نہیں تمام معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں الیکشن کے دوران جو ہوا اس طرح اکثر ہوتا رہتا ہے کسی کو اتنا فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ میں ناٹنگھم میں اپنے اوورسیز کوآرڈینیٹر راجہ ایوب کی رہائش گاہ پر عوامی وفد سے ملاقات میں کیا۔ سردار یعقوب خان نے کہا آزاد حکومت ایک جمہوری طریقے سے منتخب حکومت ہے جسی کسی قسم کا کوئی خطرہ جمہوریت سے نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہے۔ اس موقع پرصدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے تمام کشمیریوں کوباہمی اتحاد قائم کرکے برطانیہ یورپ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ معروف کمیونٹی رہنما الطاف عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ (رپورٹ وتصاویر: خوجہ کبیر احمد، نمایئندہ خصوصی)