مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کا اصل چہرہ ہمیشہ کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت ہی دنیا کے سامنے آشکار ہوا:صدر آزاد کشمیر
مانچسٹر ... صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ کشمیریوں کی قربانیوں کی بدولت ہی دنیا کے سامنے آشکار ہوتا ہے۔ وہ افضل گرو جیسے نڈر سپاہی کی شہادت کی صورت میں ہو، ضعف اور بیماری میں مبتلا علی گیلانی کی نظر بندی سے ہو یا پھر پاکستان کی جیت پر خوشی مناکر زیر عتاب آنے والے یونیورسٹی طلبہ کی شکل میں ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے مختصر دورے پر مانچسٹر آمد اور ایک چیریٹی ڈنر میں شرکت کے موقع پر کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا بھارت نے گزشتہ 66 سالوں سے جبراً خطہ کشمیر پراپناقبضہ کررکھا ہے جبکہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو حق خوداختیارات کی متفقہ قرارداد منظور کی تھی اوریہ بھی کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں کہ قیام پاکستان سے قبل کشمیریوں نے الحاق پاکستان کا فیصلہ کرلیا تھا۔ جب بھی کشمیریوں کو موقع ملا وہ الحاق پاکستان کا فیصلہ کریں گے اورمقبوضہ کشمیر میں طلبا نے اس عزم کوعملاً دھرا کر سمجھادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس اور آزاد جموں کشمیر میں پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس، مسلم لیگ (ن) تمام بڑی پارٹیاں الحاق پاکستان کے ایجنڈے پر اندرون ملک اوربیرون ملک کام کررہی ہیں اور ہر کشمیری کا مرنا جینا پاکستان کے ساتھ وابستہ ہے۔ المطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہونے والے چیریٹی ڈنر میں آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت اس ٹرسٹ کے لیے مکمل تعاون مہیا کرے گی اور کسی بھی علاقے میں وہ خیراتی کیمپ شروع کریں تو ان کے لیے مفت زمین مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے آزاد کشمیر میں تھیلیسیمیا جیسی بیماری کے علاج کے لیے ٹرسٹ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں آزاد کشمیر میں کا شروع کریں۔ انہوں نے المصطفیٰ ٹرسٹ کے حاجی محمد حنیف طیب کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ میں ان کی سوچ اور جذبے کی قدر کرتا ہوں۔ ٹرسٹ کے بانی اور سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ تھر کے علاقہ میں قحط اور غربت میں جہاں بچے بھوکے مر رہے ہیں وہاں بلا تفریق انسانی خدمت کے لیے المصطفیٰ ٹرسٹ کا پہلا امدادی قافلہ روانہ ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا۔ (مانچسٹر بیورو رپورٹ)