مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عوام کو کسی جماعت کی جانب مائل نہیں کرنا چاہتا ، عامر خان
ممبئی...بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ ایک فنکار ہیں اور فنکار ہی رہنا چاہتے ہیں، ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔خواتین کے عالمی دن پر ایک بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں مسٹرپرفیکٹ کا کہنا تھا کہ وہ ایک فنکار اور تخلیقی شخص ہیں، اس حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کی اخلاقی تعمیر میں اپناکردار ادا کریں۔ انکا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،نہ ہی اپنے آپ کو سیاست کے قابل سمجھتے ہیں۔ عامر نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو سماجی کارکن بھی نہیں سمجھتے ۔ جس شعبے سے میراتعلق ہے اسی کے ذریعے معاشرے کی بہتری کے لئے کام کرسکتا ہوں ۔عامر خان نے کہاکہ انہیں نہیں لگتا کہ آئندہ عام انتخابات میں کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل کرنے کے بعد ملک میں بڑی تبدیلی لاسکتی ہے تاہم عام آدمی پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو یہ کہتی ہے کہ اپنے طرز حکمرانی کو عوام کی خواہشات کے مطابق ڈھالا جائے ، اس کے باوجود وہ اس جماعت کی حمایت نہیں کررہے کیونکہ ابھی اسے آزمایا نہیں گیا۔ انہوں نے کہاکہ انتخابات آزادانہ اور شفاف ہونے چاہئیں اس سلسلے میں عوام کو کسی جماعت کی جانب مائل نہیں کرنا چاہتا ۔عامر خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے فلمسازوں کو خواتین پر فلمیں بناتے ہوئے بہت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ عام لوگ فلموں کا بہت اثر لیتے ہیں۔سماجی موضوعات پر عامر خان کا مقبول ٹی وی شو ’’ستیامے وجیتے ‘‘ا ن دنوں آن ائیر ہے ۔