مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تعلیم ایک ایسا آلہ ہے جس سے نوجوان اپنا کردار بہتر بناسکتے ہیں: لارڈ میئر کونسلر خادم حسین
بریڈفورڈ... لارڈ میئر کونسلر خادم حسین نےکہا ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص برطانیہ میں بسنے والے مسلمانوں کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے ہمارے نوجوان سیکس گرومنگ اور دیگر معاشرتی برائیوں میں ملوث پائے گئے۔ آج ہمیں ان واقعات پر پردہ ڈالنے کی بجائے سوچنا ہوگا اور ایسے واقعات کے تدارک کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے، مساجد تعمیر کردینے یا قبرستان بنالینے سے اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے دین اور کمیونٹی کے لئے بہت بڑا کام کرلیا ہے شاید ہم غلطی پر ہیں۔ وہ بطور مہمان خصوصی جامعہ مسجد غوثیہ کیتھلے میں روزہ کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ نوری گراں شریف پیر سید دلیر علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ نے کہا کہ وولچ کے حالیہ واقعہ میں انگلیاں مسلمانوں پر اٹھیں حالانکہ اس کی کوئی گارنٹی نہیں کہ قاتل واقعی مسلمان تھے یا کہ صرف انہوں نے اسلام کا سلوگن استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی ایک ایسا آلہ ہے جس سے نوجوان اپنا کردار بہتر بناسکتے ہیں یوم بدر کے موقع پر حضورپاک نے قیدیوں کو اس شرط پر رہائی دی کہ وہ مسلمانوں کو تعلیم دے دیں، اس سے تعلیم کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ اسلام میں تعلیم کو کیا مقام حاصل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اپنی بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں کیونکہ مرد کی تعلیم صرف ایک مرد تک ہی محدود ہوتی ہے جبکہ عورت اگر تعلیم یافتہ ہو تو وہ پورے معاشرے کی تربیت کا باعث بنتی ہے، نظامت کے فرائض الحاج ظفرا قبال جماعتی نے ادا کیے جبکہ روزہ کشائی کی اس تقریب سے قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے بھی خطاب کیا..اس سے قبل لارڈ میئر نے کیتھلے سپورٹس گروپ کی امداد کےلیے اکیڈمی کا دورہ کیا اور ذہنی معذور بچوں کے ساتھ وقت گزارا...