بریڈفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم کی پر اسرار گمشدگی، عامر ایرک قدیر 26فروری سے غائب ہے
لیڈز ... بریڈ فورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان عامر ایرک قدیر کی پراسرار گمشدگی پر اسکے خاندان اور پولیس نے سخت تشویش کا اظپار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے علم میں عامر کے بارے کچھ بھی پتہ ہوتو وہ ضرور آگے آئے۔ عامر ایرک قدیر پانچ فٹ پانچ انچ کا طالبعلم چھبیس فروری کو بذریعہ ٹریں لیڈز سے لیور پول آیا تھا جس کے بعد اس کا پتہ نہیں چل سکا۔ بریڈ فورڈ سی آئی ڈی کے تفتیشی آفیسر ایلن ملن کا کہنا ہے کہ عوام کا کوئی بھی فرد اسکے بارے میں آگاہی رکھتا ہو تو قومی ہیلپ لائن یا قریبی پولیس کو فوری آگاہ کرے۔ واضع رہے کہ موجودہ حالات میں کسی طالبعلم کا اس طرح اچانک غائب ہوجانا اسلئے انتہائی تشویش کا حامل ہے کہ ملک بھر میں ہر طرف سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں، محنت شاقی کے بعد کسی بھی فرد کی نقل حرکت کا پتہ چلانا ناممکن نہیں رہا۔ قدیر کی بہں نائلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اسکے لیور پول جانے کے بارے میں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ورنہ گزشتہ ہفتے معمول کے مطابق وہ ویک اینڈ گھر گزار کر گیا اور جاتے ہوا کہا کہ آنئندہ ہفتے ملاقات ہوگی۔ (رپورٹ: فیاض بشیر)