مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لارڈ میئر مانچسٹر اور امجد ملک ملاقات، سوسائٹی کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق
مانچسٹر ... لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے دی راچڈیل لا ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات کی اور ان سے باہمی اور ذاتی نوعیت کے معاملات پر بات چیت کی۔ کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ یہ بیرسٹر امجد ملک کا ایک انداز ہے کہ وکلا کمیونٹی کی تمام رکاوٹوں کو ختم کردیا اور 107 سالہ تاریخ میں وہ اس منصب پر فائز ہونے والے پہلے ایشین ہیں۔ بیرسٹر امجد ملک نے پاکستان کے دورے پر کونسلر نعیم الحسن کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ چوہدری تصدق حسین جیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب محمد سرور، وزیر تعلیم کے مشیر برائے فارن افیئرز سید طارق فاطمی اور اوور سیز پاکستانیز کے وفاقی وزیر سے ملاقاتیں کیں اور اوور سیز پاکستانیز کو درپیش مسائل پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت دیار غیر میں پاکستانی ڈیاسپورا کے معاملات کو دیکھے گی اور وہ فرق کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی اجازت کا موقع دیا جاسکے تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنے تجربے اور توانائی کو استعمال کرسکیں۔ دونوں رہنماؤں نے عوام اور سوسائٹی کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں اوور سیز پاکستانیز میں ووٹ کے حق کیلئے کمیونٹی میں شعور اجاگر کیا جائیگا۔ پاکستان میں اوور سیز پاکستانیز کیلئے بزنس سرگرمیوں میں اضافے اور وہاں ان کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اور ان ایریاز میں جہاں لوگ اپنی زندگی بھر کی بچت سے سرمایہ کاری کرتے ہیں لوگوں کو لینڈ مافیا سے محفوظ رکھنے کے لیے بروقت انصاف مہیا کیا جائیگا۔ بیرسٹر امجد ملک نے میئر آف مانچسٹر کو اوورسیز پاکستانیز کی مشکلات دور کرنے کے سلسلے میں پیشرفت کی کوششوں سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ جب ان شکایات کے ازالے کیلئے کوئی بامقصد مکینزم بنایا جائے گا تو اس میں لارڈ میئر آف مانچسٹر کی تجاویز کو مقدم رکھا جائے گا۔ بیرسٹر امجد ملک نے لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں اپنی کتاب ’’روڈ ٹو جسٹس‘‘ پیش کی اور مستقبل میں اوور سیز پاکستانیز کے کاز پر مشترکہ کام کرنے کی دعوت دی۔