مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گلاب گینگ کے ریلیز ہونے پر بہت خوش ہوں،جوہی چاولہ
ممبئی ...بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم گلاب گینگ کی ریلیز کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم ہونے پر بے حد خوش ہیں ۔ جوہی چاولہ نے گلاب گینگ کی وڈیو گیم کی لانچنگ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پر امید تھیں کہ بالآخر گلاب گینگ تمام قانونی رکاوٹیں عبور کرکے سینمائوں میں ریلیز ہوجائے گی ۔جوہی نے کہاکہ فلم کے ریلیز ہونے پر وہ بے حد خوش اور پرجوش ہیں ۔ جوہی چاولہ کا کہنا تھا کہ گلاب گینگ عورتوں کی جدو جہد کی عکاسی کرتی ہوئی فلم ہے جس میں عورتوں کے حقوق کی جنگ لڑتی دو خواتین کو دکھا یا گیا ہے ۔اس موقع پر مادھوری ڈکشت اور فلم کے پروڈیوسرزا ور دیگر کاسٹ بھی موجود تھی ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی کی اعلیٰ عدالت کے سنگل رکنی بینچ نے اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیم ’’گلابی گینگ‘‘ کی رہنما سمپت پال کی درخواست پر مادھوری ڈکشت اور جوہی چاولہ کی فلم کی ریلیز پر پابندی لگائی تھی، پابندی لگائے جانے پر فلم پروڈیوسر کی جانب سے اسی عدالت میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور فلم کی ریلیز سے پابندی اٹھائے جانے کے احکامات جاری کئے ۔