مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اپنی فلموں کے ذریعے ملکی ثقافت کو پروان چڑھانا ہوگا،شا ن
لاہور... لالی ووڈ کے ممتاز ہیرو شان شاہد نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی فلموں کے ذریعے ملکی ثقافت کو پروان چڑھانا ہوگا ۔ ایک تقریب میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے شان نے کہا کہ لالی ووڈ کی ترقی اور اسکی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔شان نے کہا کہ اب باتوں کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ شان نے کہا کہ ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی فلمیں بہتر انداز سے بنانے کی ضرورت ہے ۔شان کا کہنا تھاکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی صفوںمیں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔شان نے کہا کہ وہ اپنی نئی فلموں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔