مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیمار و ناتواں کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو بیماری میں بھی بھارتی جبر کا سامنا !!
سری نگر ... علاج کے بعد واپس لوٹنے پر بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ جموں کشمیر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق نئی دلی سے واپسی کے بعد موصوف کی صحت ناساز چلی آرہی تھی، جمعرات کی شام سے ان کی چھاتی میں تکلیف بڑھ گئی جو جمعہ کی شب شدت اختیار کر گئی۔ واضع رہے کہ چیئرمین حریت کانفرنس (گیلانی گروپ کے سربراہ) سید علی گیلانی کو علاج کے بعد سرزمین کشمیر پر قدم رکھتے ہی پھر سے نظر بند کردیا گیا ہے۔ ترجمان حریت ایاز اکبر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سید علی گیلانی طبی معائنہ کیلئے 20دن تک نئی دہلی میں قیام کے بعد جونہی سرینگر پہنچے تو بھارتی فورسز نے انہیں ائرپورٹ پر ہی گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی عدالتی حکمنامے کے علی گیلانی کی گرفتاری اور گھر میں نظر بندی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے۔