مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامک ریلیف یوکے کے ڈائریکٹر جہانگیر ملک کے والد کی نماز جنازہ برمنگھم میں اداکر دی گئی
لندن ... اسلامک ریلیف کے ڈاریکٹر یوکے جہانگیر ملک کے والد محترم کے انتقال پر کمیونٹی کی مختلف شخصیات اور اداروں نے ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ سیاسی و سماجی رہنما عبدالمالک مرحوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور عرصہ سے اس بیماری کے خلاف بر سرپیکار تھے۔ انکی نماز جنازہ برمنگھم کی سنٹرل جامع مسجد بلگریو روڈ پر ادا کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اور ان کے بچوں جاوید اقبال ، ماجد مالک اور اسلامک ریلیف کے ڈائریکٹر جہانگیر اقبال مالک سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ مرحوم عبدالمالک معروف سیاسی و سماجی رہنما محمد سعید مغل ایم بی ای کے حقیقی چچا تھے۔ اظہار افسوس اور تعزیت کرنے والوں میں سینئر کونسلر چوہدری محمد افضل، پی پی میڈلینڈ کے صدر چوہدری خادم حسین، مشیر حکومت چوہدری منظور حسین، ڈائریکٹر محمد بشیر، افتخار قیوم مرزا، اختر محمود مرزا، افتخار قیوم مرزا، عبدالرؤف، محمد اشتیاق، محمد اشفاق، ولایت خان، لالہ گل اور دیگر کثیر تعداد میں شامل ہیں۔ مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا مرحوم ایک انتہائی ملنسار اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ مرحوم کی تدفین میر پور آزاد کشمیر میں کی جائے گی۔ پاکستان پریس کلب کے صدر فیاض غفور، سینئر نائب صدر مبین چوہدری اور جنرل سیکریٹری نے ان سانحے پر جہانگیر مالک سے اظہار افسوس کرتے ہوئے خاندان کے صبر جمیل کی دعا کی۔