مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کرکٹ میچ کے متاثرہ طلبہ کو پاکستان کی طرف سے تعلیم کی دعوت خوش آئیند ہے: کشمیری رہنما
سلائو ... بھارتی یونیورسٹی سے نکالے گئے کشمیری طلبہ سے پاکستان کا اظہار ہمدردی فطری ہے، دفتر خارجہ نے انہیں پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی دعوت دے کر دنیا بھر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سلائو میں مقیم مسلم لیگ ن کے رہنمائوں راجہ شبیر ناڑوی، راجہ اسحاق خان اور سردار شعیب نازش نے ایک میٹنگ میں کیا۔ ان رہنمائوں نے کہا بھارت کا معمولی سی خوشی کا اظہار کرنے کی پاداش میں طلباء کو یونیورسٹی سے نکالنا اور پھر ایک بے گناہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنا انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال اور بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اس غیر انسانی عمل پر پوری کشمیری قوم سراپاِ احتجاج ہے اور اس قسم کے ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی اور انسانی حقوق کی بین الاقومی تنظیموں اور اقوامِ عالم سے اپیل کرتی ہے کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیرمیں ہونے والے پُر تشدد واقعات کا سختی سے نوٹس لیں، بین الاقومی قوانین کے مطابق بھارت پر انسانی حقوق کی عدالتوں میں مقدمات قائم کر کے کشمیری کے سلب شدہ حقوق کو واگزار کیا جائے۔