مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ سنی لیون ٹی وی پر ہارر شو کی میزبانی کریں گی
ممبئی...بھارتی فلم انڈسٹری میں بولڈ اداکاری سے خود کو منوا نے والی اداکارہ سنی لیون چھوٹی سکرین پر بھی کام شروع کررہی ہیں ۔ اداکارہ ہارر ٹی وی شو ’’ہانٹیڈ ویک اینڈود سنی لیون ‘‘ میں میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ یہ پروگرام ایک نجی چینل سے آن ائیر ہوگا۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ چھوٹی سکرین پر کام کرنے کا تجربہ اچھا اور چیلنجنگ رہا۔ اس پروگرام میں شرکاء کو مختلف چیلنجز دیئے جاتے ہیں، جو انہیں پورے کرنا ہوتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اگر چھوٹی سکرین کی طرف سے انہیں مزید دلچسپ کام کی پیشکش ہوئی تو وہ انکار نہیں کرینگی۔ سنی لیون نے کہا کہ فلم ’’ راگنی ایم ایم ایس ٹو ‘‘ کے ایکشن مناظر کی عکسبندی کے دوران انہیں شدید چوٹیں آئیں تھیں ۔سنی لیون کا کہنا تھا کہ ایسے کام میں چوٹیں آنا معمولی چیزہے تاہم اب وہ ٹھیک ہیں ۔ سنی لیون نے کہا کہ وہ کردار میں خود کو ڈھالنے کی مکمل کوششیں کرتی ہیں اور آئندہ بھی جاندار اداکاری کر کے مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔ فلم ’’ راگنی ایم ایم ایس ٹو ‘‘21مارچ کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔