مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحت مند رہنے کے فن میں کامیاب ہونے والوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا
راچڈیل...ملٹی کلچرل آرٹ اینڈ میڈیا سینٹر میں صحت مند رہنے کے فن میں کامیابی سے ہمکنار ہونے والوں کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ملٹی کلچرل آرٹ اینڈ میڈیا سنٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد سرور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس تقریب کو منعقد کرنے کیلئے سخت محنت کی ہے اور گزشتہ چھبیس سالوں سے کمیونٹی کو ضروری سہولیات کی فراہمی کیلئے ہم جو کام کر رہے ہیں اس سلسلے کی ایک کڑی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی کمیونٹی کی خدمت کرتے رہینگے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے راچڈیل کونسل کے مئیر پیٹر رش،کونسلر وزیر شاہ،کونسلر مارٹن برک،کونسلر فاروق احمد ،کونسلر شفالی احمد اور دیگر نے بھی شرکت کی،تمام حضرات نے آرگنائزر کی کاوشوں کو بے حد سراہا اور کہا کہ ہر عمر کے طبقہ فکر کیلئے سرگرمیوں کا انعقاد بہت بڑا کارنامہ ہے اور انہوں نے مختلف ثقافتی رنگوں کو ایک چھت تلے لاکر قابل تعریف کاک کیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں مفت مہندی،چہرے میں مختلف اقسام کی پینٹنگ،میک اپ،راچڈیل ٹریننگ کی جانب سے معلومات فراہم کرنے والی سروسز،لنک فار لائف،راچڈیل ملٹی فیتھ پارٹنر شپ(مختلف المذاہب پارٹنرشپ)ایشین ویمن پراجیکٹ،یوتھ سروسز،سائیکو جیکل تھراپی،راچڈیل بورو فورم اور پیٹس گرین جم نے اپنے اپنے سٹال بھی سجا رکھے تھے،اینڈریو سائمن نے اپنی شاعری پڑھی جبکہ مشہور گلوکارہ سینو گیتا کمہاری نے نغمات گائے اور ڈھول پر پاکستان سے آئے صغیر احمد ،رضوان سرور نے انکا ساتھ دیا۔ (رپورٹ: فیاض بشیر)