مقبول خبریں
اولڈہم کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مئیر کونسل جاوید اقبال کا دورہ ، طلباء وطالبات کو لیکچر دیا
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امارات گڈانی میں کوئلے سے660میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے2پلانٹ لگائے گا،معاہدے پر دستخط
اسلام آباد ... پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی)، وزارت پانی و بجلی، عرب نیشنل کنسٹرکشن (اے این سی)ہولڈنگ ایل ایل سی دبئی کے درمیان پاکستان پاور پارک گڈانی میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 660 میگاواٹ کے دو بجلی گھر قائم کرنے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔ مفاہمت کی یادداشت پر اے این سی کے وائس چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر فارس طیب عبدالرحیم البکر اور پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر این اے زبیری نے دستخط کئے ۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور اے این سی کے چیئرمین طیب عبدالرحیم احمد البکر کے علاوہ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، سیکرٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ اور دیگر افسران بھی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے ۔ مفاہمت کی یادداشت کے تحت کمپنی بجلی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ ایک جیٹی بھی تعمیر کرے گی اور منصوبے میں اڑھائی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہو گا۔