مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سلمان خان کی وعدہ خلافی، ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں نہ پہنچے
ممبئی...بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے مشہورڈائیلاگ پر خود ہی پورے نہیں اترے ۔ ان کا وہ معروف ڈائیلاگ ’’میں نے ایک بار جو کمٹمنٹ کردی تو پھر میں خود کی بھی نہیں سنتا۔‘‘ فلم بینوں نے سن رکھا ہے ۔سلمان خان کی فلم ’’وانٹڈ‘‘ کا یہ مقبول مکالمہ زباں زدِ عام و خاص رہا اور سلمان کو اپنے عہد کا پابند سمجھا گیا کیونکہ انہوں نے کئی دوسری جگہوں پر بھی اس کا استعمال کیا تھا۔ لیکن اب کے انہوں نے بعض لوگوں کو مایوس کر دیا۔گذشتہ روز ایک ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں سلمان خان کو پہنچنا تھا۔ سلمان نے آنے کیلئے ہامی تو بھر لی تھی لیکن پروگرام کے منتظمین ان کا انتظار ہی کرتے رہے اور سلمان نہیں پہنچے ۔کاسمیٹک سرجری کیلئے کھولے جانے والے اس ہسپتال کی انتظامیہ اور میڈیا کے نمائندوں نے سلمان خان کا تین گھنٹے تک انتظا ر کیا۔ ہسپتال تک آنے والی سڑک پر سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے انکے ہزاروں مداحوں کی بھیڑ امڈ آئی تھی لیکن ان سب کی خواہش دل میں ہی رہ گئی کیونکہ سلمان وہاں آئے ہی نہیں۔واضح رہے کہ انکے وہاں نہ پہنچنے کے اسباب واضح نہیں کیونکہ اس سے ایک دن قبل سلمان خان کانگریسی رہنما کپل سبل کی البم کی لانچنگ تقریب میں موجود تھے ۔