مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام آباد کچہری پر دہشتگردوں کا حملہ،جج سمیت12جاں بحق
اسلام آ باد ...وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلع کچہری پر دھشت گردوں نے حملہ کر دیا ، فائرنگ اور خودکش دھماکوں کے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت احمد اعوان سمیت12افراد جاں بحق جبکہ 35 سے زائد زخمی ہو گئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ صدر ،وزیراعظم سمیت سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات دہشتگردوں کیخلاف عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔ واقعہ پیر کی صبح آٹھ بج کر 40 منٹ پر اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں واقع عدالتی کمپلیکس میں پیش آیا۔حملہ آوروں نے کچہری کمپلیکس میں داخل ہو کر اچانک تین اطراف سے حملہ کیا۔