مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سپین میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ڈرائیور کوفوجداری الزامات کا سامنا
میڈرڈ... سپین میں حادثے کا شکار ہو جانے والی ٹرین کے ڈرائیور کو مشروط طور پر رہا کر دیا ا گیا ہے۔ ٹرین کے ڈرائیور کو غیر ذمہ دارانہ قتل کے الزامات میں جج کے سامنے پیش کیا گیا، جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ میڈیا کے مطابق ڈرائیور فرانسسکو ہوزے گارزون کو اب بھی فوج داری الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرین ہسپانوی شہر سانتیاگو دے کامپوستیلا کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی تھی، جس میں 79 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ٹرین حادثے کے وقت مقررہ رفتار سے دگنی رفتار پر سفر کر رہی تھی۔ عدالت نے کہا کہ گارزون کو رہا کر دیا گیا ہے لیکن ان کا پاسپورٹ ضبط کر دیا گیا ہے۔ گارزون کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا۔ شبہ ہے کہ وہ موڑ مڑتے وقت حد سے کہیں زیادہ رفتار سے ٹرین چلا رہے تھے۔ عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ گارزون ہر ہفتے عدالت میں پیش ہوں اور انھیں بغیر اجازت سپین سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔