مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مصطفیٰ قریشی اور رجب علی جیسے فنکار پاکستان کی پہچان ہیں: احمد شہزاد او بی ای
لندن ... ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان یوکے کے چیئرمین احمد شہزاد او بی ای نے دوستوں کے تعاون سے مصطفیٰ قریشی، رجب علی کے اعزاز میں ایک ثقافتی پروگرام سائوتھ ہال لندن میں منعقد کروایا۔ اس پروگرام میں پاکستان سے آئی ہوئی معروف گلوکارہ ریحانہ کنول نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ پروگرام میں مصطفیٰ قریشی نے پاکستانی کلچر کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے پاکستانی کلچر کو مزید اجاگر کرنے کی اپیل کی۔ احمد شہزاد او بی ای نے مصطفیٰ قریشی اور رجب علی کی پاکستان کے حوالے سے خدمات کا ذکر کیا اور حاضرین سے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینے کی درخواست کی۔ اس پروگرام میں پاکستان کے سماجی لیڈر پیر مظہر الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ یہ پروگرام 8 بجے سے لے کر 12 بجے تک جاری رہا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں کونسلر خورشید، فدا حسین، منیر چوہدری، پرویز شیخ، وقار احمد، وجاہت علی، آفتاب احمد، اشرف چغتائی، نوید خان نے تعاون کیا۔