مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹوری ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم پارلیمنٹ میں اخلاقیات کمیٹی کے سربراہ مقرر
مانچسٹر ... نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ سے ٹوری پارٹی کے ممبر یورپی پارلیمنٹ اور فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئرمین سجاد کریم کو یورپی پارلیمنٹ میں اخلاقیات کے واچ ڈاگ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ارکان یورپی پارلیمنٹ کے غیر اخلاقی رویئے کوروکنے کیلئے یہ واچ ڈاگ ادارہ قائم کیا گیا تھا جو یورپی پارلیمنٹ کے تمام ارکان کو مجوزہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کویقینی بنانے کا ذمہ دار ہے۔ اس ضابطہ اخلاق کے تحت ارکان پارلیمنٹ کو قیمتی تحائف وصول کرنے کی ممانعت کی ہے اور اس کے تحت ارکان یورپی پارلیمنٹ کو وصول ہونے والی کسی بھی اضافی رقم کو ظاہر کرنے کاپابند بنایاگیا ہے۔یہ ضابطہ اخلاق جنوری2012 میں 4 ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کیلئے مبینہ طورپر رقم وصول کرنے کے حوالے سے سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے بعد نافذ کیاگیاتھا۔ سجاد کریم مشاورتی کمیٹی میں شامل کئے جانے والے واحد برطانوی رکن یورپی پارلیمنٹ ہیں اور ان کاتقرر یورپی پارلیمنٹ کے سابق صدر نے کیاتھا۔ اس موقع پر سجاد کریم نے کہا کہ مئی میں ہونے والے یورپی پارلیمنٹ کے الیکشن سے قبل مشاورتی کمیٹی کی سربراہی یقینی طورپر ایک اعزاز ہے ضابطہ اخلاق کے ذریعے یورپی پارلیمنٹ نے شفافیت کو بہتر بنانے میںنمایاں پیش رفت کی ہے اور میں ممکنہ حد شفافیت کی اعلیٰ ترین سطح قائم کرنے کی کوشش کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں یورپی یونین کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو ماضی کے بعض سکینڈلز کی وجہ سے مایوس ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی اور ضابطہ اخلاف یہ مقصد حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، ڈاکٹر سجاد کریم 18 مارچ کو کمیٹی کے سربراہ کاعہدہ سنبھالیں گے اور اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ان کے عہدے کی میعاد 6 ماہ ہے۔