مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
طاہر انعام شیخ جیسی شخصیت کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتی ہے، بزم شعر و نغمہ کاخراج تحسین
گلاسگو ... گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صرف پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان کی خدمت کررہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوایا۔ جس سے پاکستان کو نہ صرف کئی بلین پونڈ کا سالانہ فائدہ ہوگا بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر برائے یورپ طاہر انعام شیخ نے گلاسگو میں بزم شعر و نغمہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چوہدری سرور نے پنجاب کے سکولوں کے بعد عام شہریوں کے لیے بھی صاف پانی مہیا کرنے کا پروگرام شروع کردیا ہے۔ جس سے لاکھوں افراد کی صحت محفوظ ہوگی۔ وہ یہ سارا پروگرام اہل مخیر حضرات کی مدد سے چیرٹی بنیادوں پر کررہے ہیں جس میں غیر ممالک میں مقیم پاکستانی بھی بھرپور حصے لے رہے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں صاف پانی مہیا کرنے کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگوا رہے ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں بھی چوہدری سرور اقوام متحدہ کے نمائندے سابق وزیراعظم برطانیہ گورڈن برائون کی مدد سے بچوں کی تعلیم پر خصوصی پروگرام شروع کررہے ہیں۔ جس سے ہر سال ایک ملین نئے بچے سکولوں میں داخل کیے جائیں گے۔ طاہر انعام شیخ نے کہا کہ چوہدری سرور پاکستان میں ایک ایسا نظام لانے کی کوش کررہے ہیں جہاں کسی فرد کو اپنے جائز کام کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہ پڑے اور تمام کام میرٹ پر ہوں۔ بزم شعر و نغمہ کی چیئرپرسن راحت زاہد نے کہا کہ طاہر انعام شیخ کی سماجی و صحافتی خدمات تین دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ وہ ہماری کمیونٹی کے لیے باعث فخر ہیں۔ میجر ماجد حسین نے کہا کہ طاہر انعام شیخ ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، دیانتدار اور قابل شخصیت ہیں۔ شیخ محمد اشرف نے کہا کہ سکاٹ لینڈ میں پاکستانی کمیونٹی نے آج تک جتنی بھی کامیابیاں حاصل کی ہیں ان میں طاہر انعام شیخ کا قابل ذکر حصہ ہے۔ پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے جنرل سیکریٹری شرقی احمد ٹیپو نے کہا کہ میں طاہر انعام شیخ کی صحافتی صلاحیتوں سے بے پناہ متاثر ہوا ہوں۔ محمد اظہر نے کہا کہ طاہر انعام شیخ جیسی شخصیت کسی بھی معاشرے کا سرمایہ ہوتی ہے۔ ملک زبیر اکرم نے کہا کہ مجھے طاہر انعام شیخ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ تقریب سے کیپٹن فرید انصاری، غلام نبی، کشور صباحت، حمیدہ حسیب، مسز الماس میر، شمشاد غنی، طاہر ڈار، مسٹر کاردار، ناصر مغل محمود، حنیف صدیقی، اشتیاق غازی پوری، مسٹر گوہر، یاسمین علی اور سلیم رضا نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں بزم شعر و نغمہ کی طرف سے طاہر انعام شیخ کو ان کی خدمات پر شیلڈ دی گئی۔