مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شاہ جیونہ جلسہ نے نواز لیگ کی نیندیں حرام کر دیں ،عمران خان
اسلام آباد،حویلیاں... پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے جھنگ میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-81میں ضمنی انتخابات کے دوران مقامی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار اور ان کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قبل از انتخابات دھاندلی کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کو اس حوالے سے خط لکھیں گے ، حکمران جماعت تحریک انصاف کے کار کنوں کو ہراساں کرنا چاہتی ہے شاہ جیونہ جلسہ نے مسلم لیگ نواز کی نیندیں حرام کر دی ہیں ،مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں عمران خان نے تحریک انصاف کے امیدوار رائے تیمور بھٹی کے چچا زاد بھائی اور چیف پولنگ ایجنٹ رائے فیصل ممتاز بھٹی کی بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے استفسار کیا ہے کہ وہ تمام ثبوتوں اور شواہد کے باوجود پنجاب حکومت کو کب تک انتخابات میں کھلم کھلا دہشت پھیلانے اور دھاندلی کی اجازت دے رکھیں گے ،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے کامیابی کا حصول مسلم لیگ نواز کے بس سے باہر ہے ، چیئرمین تحریک انصاف نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین اس معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور آئی جی پنجاب کو جلد ہی خطوط تحریر کریں گے ، قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی نے ہزارہ یونیورسٹی حویلیاں کیمپس کے دورہ کے موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا، اس موقعہ پر طلبا و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو سر سبز و شاداب بنا کر گرین صوبے کا وعدہ پورا کریں گے، انتخابی مہم کے دوران صحت و تعلیم کے حوالے سے جو وعدے کئے انہیں عملی جامہ پہنا رہے ہیں بہت جلد عوام تبدیلی محسوس کرینگے عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ، جہانگیر ترین ، مشتاق احمد غنی ، قلندر خان لودھی ، سردار محمد یعقوب ، نثار صفدر خان، شہزاد گستاسپ خان، سردار شیر بہادر، علی خان جدون، ڈاکٹر سہیل شہزاد ، ڈاکٹر ایوب خان ، بابو جاوید اقبال ، فریدون خان، خورشید اعظم خان اور سکندر اعظم بھی موجود تھے ۔