مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
راجہ نجابت حسین کی برطانوی وزیر تجارت ونس کیبل سے ملاقات،بریڈ فورڈ کے دورہ کی دعوت
برنلے...برنلے لنکا شائر سے لبرل ڈیمو کریٹ ممبر پارلیمنٹ گورڈن بر ٹوسل نے بھی تحریک حق خود ارادیت یورپ کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر دیئے جبکہ مستقبل میں تحریک کے ساتھ مل کر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جدو جہد میں معاونت کریں گے، تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی برطانوی وزیر تجارت ونس کیبل سے بھی ملاقات اور بریڈ فورڈ کے دورہ کی دعوت،لنکا شائر میں تحریک آزاد ی کشمیر کو برطانوی و یورپی پارلیمنٹ ،کونسلروں اور انسانی حقوق کے عہدیداروں سے رابطوں کیلئے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیر تجارت کے مشیر اعجاز حسین شاہ،قاضی شکیل الرحمان اور شہناز صدیق کی راجہ نجابت حسین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔جموں و کشمیر تحریک حق خود ارایت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے لنکا شائر برنلے میں برطانوی وزیر تجارت ونس کیبل کے دورہ کے موقع مقامی ممبر پارلیمنٹ گورڈن برٹو سل اور انکے ایڈوائزر اعجاز حسین شاہ سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جہاں برطانوی حکومت دنیا کے مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر براہ راست مداخلت کرتی ہے اسی طرح مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا بھی نوٹس لے،تحریک کے چیئرمین اور مقامی رہنماقاضی شکیل الرحمان کے ایماء پر مقامی ممبر پارلیمنٹ گورڈن برٹو سل نے اس موقع پر تحریک کی کشمیر پٹیشن اور برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کی کوششوں پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ وزیر تجارت نے کہا کہ وہ بریڈ فورڈ ایسٹ کے ممبر پارلیمنٹ ڈیوڈ وارڈ سے رابطہ کرنے کے بعد راجہ نجابت حسین کی دعوت پر بریڈ فورڈ کا بھی دورہ کریں گے اور مقامی کشمیری کمیونٹی سے مسئلہ کشمیر اور بیروز گاری کے خاتمے کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے،اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے لنکا شائر کے مختلف سیاسی و سماجی رہنمائوں کو دعوت دی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنے علاقے میں اجاگر کرانے اور مقامی سیاستدان سے رابطوں کیلئے تعاون کریں تو سید اعجاز شاہ،قاضی شکیل الرحمان اور شہناز صدیق نے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ ذمہ داری لی کہ وہ لنکا شائر کے تمام ممبران پارلیمنٹ سے کشمیر پٹیشن پر دستحظ بھی لیں گے جبکہ بہت جلد برنلے میں ریجنل کانفرنس منعقد کر کے اس علاقے میں بھی تحریک کو مزید منظم کیا جائیگا،تحریک کے چیئرمین نے برنلے،ایکر نگئن،بلیک برن اور پریسئن میں کشمیری اور پاکستانی کونسلروں و سیاسی کارکنوں سے بلا امتیاذ سیاسی وابستگی تحریک میں معاونت کی دعوت دی،میزبان تقریب سید اعجاز حسین شاہ نے راجہ نجابت حسین اور تحریک کی پوری ٹیم کو مستقبل میں کشمیر کے حوالے سے ہرسطح پر معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے برطانوی اور یورپی سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کروانے میں کشمیریوں کی معاونت کرے تحریک کے چیئرمین نے اس موقع پر برطانوی پارلیمنٹ اوریورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر ہونے والی تقریبات میں بھی مقامی رہنمائوں کو شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔