مقبول خبریں
مانچسٹر میں محرم الحرام یوم شوریٰ کا جلوس برآمد،شیعہ اور دوسری کمیونٹی کی کثیر تعداد میں شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
گلوکارہ کیٹی پیری کا متنازعہ میوزک وڈیو ایڈٹ کردیا گیا
نیویارک ...امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا نیا میوزک وڈیو ’’ڈارک ہارس‘‘ ایڈٹ کرکے اس میں سے متنازعہ مواد نکال دیا گیا ہے ۔اس ویڈیو کے خلاف مسلمانوں کی طرف سے توہین مذہب کا دعویٰ کیا گیا تھا۔مسلمان تنظیموں نے یو ٹیوب سے وڈیو کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ میوزک وڈیو کے ایک منظر میں کیٹی پیری (جو خدائی دعویدار کا کردار نبھا رہی ہیں)وہ خود سے شادی کے خواہشمند افراد میں سے ایک ایسے شخص کو اپنی انگلی کے اشارے سے جلا کر بھسم کر دیتی ہیں، جس نے اللہ کے نام والا لاکٹ پہنا ہوتا ہے ۔ایک برطانوی مسلمان تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ میوزک وڈیو سے ’’اللہ‘‘ کا نام حذف کردیا گیا ہے ۔تاہم ذرائع کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ تبدیلی یو ٹیوب نے کی یا پھر میوزک ریکارڈنگ کمپنی نے ۔ڈارک ہارس کا ویڈیو 20 فروری کو یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا جس کو اب تک تقریباً ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔اس ویڈیومیں امریکی پاپ سنگر قدیم مصری ملکہ کے روپ میں نظر آتی ہیں۔ حقیقی زندگی میں کیٹی پیری ایک قدامت پسند عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں ۔تاہم حال ہی میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اب ان کی کوئی مذہبی شناخت نہیں ہے لیکن وہ خدا کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہیں۔