مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
المصطفیٰ ٹرسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام گزشتہ سال پانچ ہزار افراد کے مفت آپریشن ہوئے
مانچسٹر...مانچسٹر میں شاہ جماعت منزل میں ایک روحانی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ جماعت منزل کے سرپرست پیر سید مزمل حسین جماعتی نے صدارت کی اور پاکستان سے چیف مہمان سابقہ وزیرالحاج محمد حنیف طیب المصطفیٰ ٹرسٹ سوسائٹی کے سرپرست اور مانچسٹر کے کاروباری شخصیت چوہدری مسرت علی آف لال قلعہ گروپ معززین مانچسٹر نے شرکت کی۔پیر سید مزمل حسین جماعتی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی وسرپرست الحاج محمد حنیف طیب نے خدمت خلق کیلئے ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔خدمت خلق کے جذبے سے سرشار برطانیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بے سادہ لوگوں، غریبوں کی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے بھرپور مدد کر کے ایک فریضہ انجام دے رہے ہیں۔بے یارومددگار غریبوں کی مدد کرکے دیگر اخراجات کیلئے کردار ناقابل فراموش ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک یہ جذبہ ہر مسلمان کو عطا فرمائے۔سابقہ وزیرالحاج محمد حنیف طیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں یہ سب آقا دو جہان حضرت محمد مصطفیؐ کے طفیل، ان کے صدقے سے اللہ رب العزت نے ہمیں توفیق عطا فرمائی ہے اسی کے مطابق کر رہے ہیں اور ہم نے پچھلے سال 5000 ہزار لوگوں کے بالکل مفت آنکھوں کے آپریشن کئے، یہ لوگ بھی عطیات جمع کرتے ہیں اور لوگوں کے تعاون سے ہی لوگوں کے آپریشن کرتے ہیں۔انشاء اللہ اسی سال دس ہزار لوگوں ک آنکھوں کے آپریشن کئے گئے اور گزشتہ سال 400 ٹن چاول کا عطیہ دیا۔انہوں نے پہلے دیکھا ہ پاکستان میں کونسی تنظیم کا بہتر ریکارڈ ہے یا وہ صحیح طریقہ سے غریبوں تک چاول یادیگر اشیاء خود دیتے ہیں، مگر ہماری تنظیم کے پاس ہر قسم کا ریکارڈ موجود ہے، جب ہماری ٹیم کے ڈاکٹر کسی کا آپریشن کرتے ہیں تو ان کی فوٹو پہلے اور بعد میں دونوں ٹائم بنالیتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آئے اور مخیر حضرات کو ثبوت کے طور پر پیش بھی کرتے ہیں۔ریکارڈ کا مقصد آنے والے وقت میں مستقبل کیلئے وسیع منصوبہ جات تشکیل دی جائے۔چوہدری مسرت علی آف لال قلعہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نبی کریمؐ کے بتائے ہوئے احکامات پر کام ہو رہا ہے اور انسانیت کی ہمدردی کا جذبہ موجود ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ دو ایمبولینس پاکستان ارسال کرینگے، ایک المیونسی المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کو دی جائے گی اور دوسری ہمارے گائوں میں ہسپتال میں فری کام کریں گی اور انہوں نے مزید بتایا کہ ماشاء اللہ حاجی حنیف طیب کا جذبہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا، ہمیں بھی ان سے کچھ حاصل کرنا چاہیے۔حاجی عبدالرزاق ساجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں لوگوں نے دل کھول کر عطیہ دیا ہے اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں اور ان کا ایک پیسہ ضائع نہیں ہو گا اور صحیح جگہ پر لگے گا، ہماری پوری ٹیم انتہائی ایماندار، قابل ستائش ہے، آخر میں صوفی طارق جہلمی نے ہدیہ نعت بطور نذرانہ پیش کیا اور دعا فرمائی۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)