مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کو تحریک حق خود ارادیت کی طرف سے ایوارڈ دیے جائیں گے
بریڈفورڈ ... بیرون ممالک میں مقیم کشمیری پاکستان کے وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کے روئے پر سخت تشویش کا شکار ہیں اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں حالیہ الیکشن میں متنازعہ کردار ادا کرنے پر فی الفور برطرف کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران سرپرست سردار عبدالرحمان، چیئرمین راجہ نجابت حسین، جنرل سیکریٹری محمد اعظم، امجد حسین، سالار ممتاز چشتی، کونسلر غضنفر خالق، شعبہ خواتین کی رہنما صبیحہ شہزاد، فلک خان، یاسمین ڈار اور دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا آزاد کشمیر انتخابات میں رینجرز کی تعیناتی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کی کردار کشی کے پیچھے وزیر امور کشمیر کہ شہہ شامل ہے۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ دریں اثنا ایک خصوصی میٹنگ میں تحریک کے عہدیداران نے کہا کہ جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مارچ کے پورے مہینے میں بھرپور سرگرمیاں جاری رکھے گی۔ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں تقریبات کے علاوہ برمنگھم، والسال، راچڈیل، بریڈ فورڈ، لندن اور وٹفورڈ کے علاوہ نوٹنگھم اور لیڈز میں بھی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کے لیے ملک رحمت اعوان کی سربراہی میں ملک گیر مہم کو تیز کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی، جبکہ خواتین ارکان برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے لابی پروگراموں کو آرگنائز کریں گی۔ مختلف شہروں میں کامیاب ترین کشمیری و پاکستانی خواتین اور کشمیر دوست ممبران پارلیمنٹ کو تحریک کی طرف سے مختلف تقریبات میں ایوارڈ بھی دیے جائیں گے جبکہ بریڈ فورڈ اور مانچسٹر کے لارڈ میئرز کی چیرٹی کو کشمیری و پاکستانی کاروباری شخصیات کی معاونت سے بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائے گا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کی معاونت سے حق خودارادیت پر بحث کے لیے ملک بھر کے پارلیمنٹرین کو آمادہ کرکے جلد بحث کو ممکن بنایا جائے گا۔ اس میٹنگ میں بریڈ فورڈ کی سابق لارڈ میئر کونسلر نویدہ اکرام، لیبر پارٹی کی برلنگ وارڈ سے امیدوار کونسلر رضوانہ جمیل، ریسپیکٹ پارٹی کی سابق امیدوار کونسلر تعظیم سویز، تحریک تحفظ ناموس رسالت نارتھ آف انگلینڈ کے چیئرمین ملک رحمت اعوان، حاجی محبوب حسین، چوہدری محمد منظور بوعہ، چوہدری محمد اعظم کوٹھی، امیر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین مہربان حسین، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سابق سیکریٹری جنرل محمد اسلم چوہدری، پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے قائم مقام صدر چوہدری عبدالقیوم، کنزرویٹو پارٹی کے گریٹ ہارٹن وارڈ سے امیدوار کونسلر چوہدری عبدالزمان، کھیتلے سے امیدوار کونسلر چوہدری اکبر علی، تحریک انصاف ہڈرزفیلڈ کے صدر ڈاکٹر غلام عباس، تحریک کے یارکشائر کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم، کاروباری شخصیت بشیر احمد مغل، تحریک کے نوجوان رہنما صہیب جاوید سمیت متعدد مقامی رہنمائوں نے شرکت کرکے تحریک کے مستقبل کے پروگراموں اور سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں اور ان ہی تنظیموں اور ذاتی حیثیت میں بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی محاذ پر اجاگر کرنے کے لیے تحریکی رہنمائوں کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے ان میں شرکت کرنے اور ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں میں معاونت کی یقین دہانی کرائی۔