مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی وزیر تجارت وینس کیبل کا برنلے سنٹر کا دورہ، بزنس فورم کے اجلاس کی صدارت کی
بر نلے ... برطانوی وزیر تجارت وینس کیبل نے حکومتی مشیربرائے اپرینٹس شپ اور مینجنگ ڈائریکٹر برنلے ٹیلی میٹک اعجاز حسین شاہ کی دعوت پر برنلے سنٹر کا دورہ کیا اوربزنس فورم کے اجلاس کی صدارت کی۔ اپرنٹس شپ کے رجحان کو بڑھانے کی خاطرایشیائی بالالخصوص پاکستانی بزنس اور مقامی کمیونٹی میں کام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مشیر حکومت برائے اپرینٹس شپ مینیجنگ ڈائریکٹر اعجاز حسین شاہ نے بزنس فورم کے قیام کے لئے دن رات محنت کرکے فورم تشکیل کیا ہے اس فورم کے پہلے اجلاس میں وزیر تجارت ایم پی ونس کیبل نے شرکت کی برنلے کے ممبر پارلیمنٹ گورڈن برٹ وسل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر تجارت نے اعجاز حسین شاہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس فورم کے اغراض و مقاصد کمیونٹی کی فلاح اور بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ہیں ۔اپرینٹس شپ کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی اور بزنس کمیونٹی کے عدم رحجان سے موجودہ حکو مت آگاہ ہے اسی لئے اعجازحسین شاہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے اس امید کے ساتھ کہ ان کے تجربے اور ذہانت سے کمیونٹی اور حکومت دونوں استفادہ کر سکیں گے میٹنگ کے شرکاء میں برنلے سے ممبر پارلیمنٹ گورڈن برٹ وِسل ، فوڈ انٹرنیشنل کے الیاس خان ، کوہن روڈ فارمیسی سے عمران خان ، برانن ھئیر ڈریسر رابرٹ برانن، بی ایچ پی یو کے کے قلب شاہ ، جے کے ایس ڈی ایم کے راجہ نجابت حسین ، بخاری سالیسیٹرز سے ندیم بخاری ، ماہر تعلیم قاضی شکیل الرحمٰن ، ڈیوک بار نیوز کے امتیاز کاظمی، نیشنل اپرینٹس شپ کے شفقت رحیم ، کنسلٹنٹ شبیر صدیق ، عماد حسین اور سنٹر میں اپرنٹس شپ حاصل کرنیوالے کلیرن کوبرن،کرٹنی کنین اور ٹونی قوئیڈ نے شرکت کی مشیر حکومت برائے اپرنٹس شپ اور ایم ڈی برنلے ٹیلی میٹک عجاز حسین شاہ نے پاکستانی کشمیری کمیونٹی کا اپرنٹس شپ کی جانب عدم رحجان کے حوالے سے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم اسکولوں سے بچوں اور ان کے والدین کو اپرینٹس شپ کی اہمیت سے آگاہ کریں تاکہ وہ بچے جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں بوجوہ کامیاب ہونے کے کم امکانات رکھتے ہیں یا کسی وجہ سے اسکول کے بعد تعلیم کو خیر باد کہہ چکے ہیں انہیں اس روٹ سے اپنا مستقبل سنوارنے کے قابل بنایا جاتا ہے ٹیلی میٹک اپرینٹس شپ پر جانے سے پہلے اس کے بارے میں طالب علم کو آگہی حاصل کرنے کا کورس کرایا جاتا ہے۔ وزیر تجارت وینس کیبل نے سنٹر کی عمارت میں کلاس رومز کا معائنہ کیا اور اپرنٹس شپ کے لئے زیر تربیت طلباء سے گفتگو بھی کی اور ہونے والے کو سراہا۔