مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان کے مسائل پر ہمیشہ تشویش ظاہرکی ہے !!
لوٹن ... برطانیہ کے ممتازسیاسی و سماجی رہنماء سیدحسین شہید سرورنے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے اپنے سکول فیلوپاک فوج کے اعلیٰ آفیسر برگیڈیئرہارون راجہ کے اعزاز میں یہاں ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر میزبان اورمہمان کے علاوہ دیگراہم شخصیات خصوصاً کونسلرنسیم ایوب، کونسلرایوب چوہدری ایڈوکیٹ، جہانگیرخان جے۔پی، عارف راجہ جے۔پی، صادق سبحانی ایڈوکیٹ، آصف راجہ، نثارچوہدری، عزیزملک ، سردارارشد عندلیب، تنویربھٹی، انیل شہزاد راٹھور اور شاہدحسین سید بھی موجودتھے۔اس دوران پاکستان کی موجودہ صورتحال ، برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مسائل اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین حالات پر گفتگو ہوئی۔سیدحسین شہیدسرور نے مہمان کو برطانیہ میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کے حالات زندگی سے آگاہ کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایاکہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی اپنے پاکستانیوں بہن بھائیوں اوراپنے آبائی وطن پاکستان اورکشمیر سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری اس وقت زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، کچھ والدین اپنی روائتی سستی اور خود تعلیم یافتہ نہ ہونے کیوجہ سے بچوں کی تربیت پر توجہ نہیں دے پاتے وگرنہ اکثریت کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہتریں تعلیم حاصل کرے۔ انہوں نے بتایا کہ وقت کیساتھ ساتھ برطانوی پارلیمان میں بھی پاکستانی کشمیری ممبران کی تعداد میں اضافی ہوتا جا رہا ہے۔مہمان کو بتایا گیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے پاکستان کے مسائل پر ہمیشہ تشویش ظاہرکی ہے اورہر آڑے وقت میں پاکستان کی مدد بھی کی ہے۔ برگیڈیئرہارون راجہ نے میزبان اوردیگرشرکاء کاشکریہ اداکیااور کہاکہ ان کی دلی تمنااوردعاہے کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری اسی طرح خوش و خرم رہیں۔