مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے نہیں جارہا ،عامر خان
ممبئی...بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن رہے اور نہ ہی ان کی جان کو کوئی خطرہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ٹی وی شو کی تشہیری مہم کے دوران کیا۔ عامر خان نے ٹی وی شو کاٹائٹل سانگ اپنی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے ۔عامر خان نے اس سے قبل 1998 میں اپنی فلم’’ غلام ‘‘کیلئے گانا ’’آتی کیا کھنڈالہ‘‘ گا کر اس گانے کو ہی مقبول بنادیا تھا۔16سال بعدعامر خان نے اپنے مقبول ترین ٹی وی شو ’’ستیا مے وجیتے ‘‘کے سیزن ٹو کا ٹائٹل گانا اپنی آواز میں ریکارڈ کر وا کر مداحوں کو ایک نیا تحفہ دیا ہے ۔سیاسی ،سماجی، ثقافتی ،مذہبی مسائل اور انکے حل پر مبنی اس سنجیدہ ترین پروگرام کی میزبانی کے فرائض بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان ادا کرتے آرہے ہیں۔ عامر خان نے اس شو کے پہلے سیزن کو نہ صرف کامیاب بنایا بلکہ اپنے منفرد کر دارکے سبب سب سے داد بھی وصول کی ۔عامر خان کے اس کامیاب ترین ٹی وی شو کا نیا سیزن دو مارچ سے شرو ع ہورہا ہے ۔عامر خان آج کل اپنے مخصوص سٹائل میں لوگوں کو شو دیکھنے کیلئے آمادہ کررہے ہیں۔