مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آپریشن کی طرف جانے پر مجھے تکلیف ہے ، عمران خان
اسلام آباد... پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آپریشن کی طرف جانے پر مجھے تکلیف ہے قانون کی حکمرانی پر یقین ہے ہم مذاکرات کی حمایت کریں گے مذاکرات ہی امن کے قیام کا واحد راستہ ہے آج تک کئی آپریشن ہو چکے ہیں مگر امن قائم نہیں ہوا آئندہ بھی آپریشن سے خون خرابہ ہو گا مگر امن قائم نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین ہے ہم مذاکرات کی حمایت کریں گے دہشت گردی کاسدباب ہونا چاہیے دہشت گردی ختم ہونے تک ملک میں خوشحالی نہیں آئے گی۔ یہ مسئلہ بات چیت سے ہی حل ہو سکتا ہے آپریشن مسئلے کا حل نہیں اب تک کئی آپریشن ہو چکے ہیں مگر مسئلہ جوں کا توں ہی ہے اگر آپریشن مسئلے کا حل ہوتا تو کب کا امن قائم ہو چکا ہوتا۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان کے کئی گروپس میں بعض مذاکرات کے حامی ہیں۔محسود اور وزیر قبائل مذاکرات کرنا چاہتے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ خود کش حملوں کا کوئی توڑ نہیں ملک میں پر امن طریقے سے امن قائم کرنے کی کوشش کی جائے ۔عمران خان نے کہا کہ امریکہ سمیت بعض ممالک پاکستان میں امن کا قیام نہیں چاہتے امریکہ نواز لابی بار بار ہمیں جنگ میں دھکیل دیتی ہے۔ پاکستان امریکی جنگ سے تباہ اور حکمران ڈالر لے رہے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ آپریشن کی طرف جانے پر مجھے تکلیف ہے۔