مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ممالک آباد پاکستانی محب وطن ہیں اور ملک و قوم کی خوشحالی چاہتے ہیں: حاجی حنیف طیب
مانچسٹر ... پاکستان کے سابق وفاقی و زیر اور چیئرمین المصطفی ٹرسٹ انٹر نیشنل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ملک میں دہشت گردی اور انارکی پھیلاکر اس مملکت خداداد کو کمزور کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نارتھ ویسٹ اور مانچسٹر کے دورے کے موقع پر انہوں نے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا جس کا اہتمام عبدالرزاق ساجد، صفدر و کمیونٹی رہنمائوں، علمائے کرام اور سماجی کارکن محمد شبیر نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج انسان دوست اور امن کی علمبردار فوج ہے جو اپنے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے بخوشی خالق حقیقی کو پیش کرتی ہے اور دہشت گردوں کے نرغے میں پھنسے ہوئے غریب پرامن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور وطن عزیز کی رٹ بحال کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل دہشت گردی کے سبب پھیلانے والی تباہی اور ملک پر پراکسی وار سلسلہ میں المصطفیٰ ٹرسٹ عالمی سطح پر اپنے ہم وطنوں کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔ حاجی محمد حنیف طیب نے کہا کہ اس وقت پاکستانی قوم متحد ہے۔ ایسے موقع پر تمام سیاسی، سماجی سٹیک ہولڈرز کو مل کر بچانے کے لیے سرجوڑ کر بیٹھنا اور اتحاد کے ساتھ حوصلے اور تدبر کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک آباد پاکستانی محب وطن میں اور وہ ملک اور عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے تمام صاحبان ثروت سے اپیل کی کہ وہ غربت کی سطح سے نیچے والی طبقے کے عوام کے لیے فلاحی کاموں میں حصہ لیں..