مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل کے حل پر کام کی فوری ضرورت ہے: نامزد لارڈ میئرکونسلر شفیق شاہ
برمنگھم ... برمنگھم سٹی کونسل کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کی جانب سے مئی لوکل الیکشن کے بعد برمنگھم کا لارڈ میئر نامزد ہونے کے بعد پارٹی اور ہم خیال دوستوں کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر شفیق شاہ نے کہا ہے کہ برٹش نیشن ہونے کے باوجود بھی ہمارا پاکستان اور کشمیر سے نہ مٹنے والا ایسا خونی رشتہ ہے جو تا قیامت قائم رہے گا۔ استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کیلئے یورپ کی سرزمین سے اپنا بھرپور کردار لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے ادا کرتا رہوں گا۔ پاکستان میں افراتفری اور بے امنی کی وجہ سے ہمیں بھی سخت تشویش ہے۔ حکومت پاکستان قیام امن اور بیرون ممالک میقم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔ کونسلر شفیق نے کہا کہ اسوقت ناصرف کمیونٹی کو درپیش اہم مسائل پر کام کرنے کی ضرورت ہے بلکہ یورپ میں اسلام کے تشخص اور وقار کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف منفی سوچ پر بھی ہمیں جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔