مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ انجلینا جولی کی لبنان میں شامی پناہ گزینوں سے ملاقات
بیروت ...ہالی ووڈ کی سپر سٹار اوراقوام متحدہ کی مہاجرین کیلئے ہائی کمشنر انجلینا جولی نے لبنان میں شامی پناہ گزینوں کے کیمپوں کا دورہ کیا ۔تاہم اس دورے کے دوران پاپا رازی فوٹو گرافروں سے بچی رہیں۔ جولی کے اس دورے کی میڈیا کوریج مشکل سے ہی ہوئی ہے ۔ اس کی ایک وجہ سکیورٹی کی صورت حال بتائی گئی ہے ۔ اس لئے ان کے دورے کے انتظامات پر مامور ذمہ داروں نے میڈیا کوریج نہ ہونے دی۔واضح رہے کہ انجلینا جولی ہفتے کے روز لبنان پہنچی تھیں، جہاں وہ ’’بیکا ‘‘ریجن کے قصبے زالہے میں مقیم رہیں۔ یہ علاقہ شامی سرحد سے متصل ہے ۔ اس علاقے میں تین لاکھ شامی مہاجرین پناہ گزین ہیں ۔انجلینا جولی کے لبنان میں ترجمان جوئلے عید نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ جولی شامی خاندانوں سے ملاقات کریں گی لیکن پریس کانفرنس نہیں کریں گی۔ جولی نے اپنے دورے کے دوران مقامی کلچر کے مطابق سکارف اوڑھ رکھا تھا، انجلینا نے مہاجرین بالخصوص بچوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا ۔انجلینا جولی کو 2012 میں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کا درجہ دیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ہالی ووڈ کی یہ سپر سٹار اردن کے زتاری کیمپ کا بھی دورہ کر چکی ہیں۔ اس کیمپ میں ایک لاکھ پچاسی ہزار شامی پناہ گزین مقیم ہیں۔