مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری نورحسین ریاست کی سیاست کی علامت، ان کی ساری زندگی عوامی خدمت میں گزری
سلائو ... ریاست جموں و کشمیر کی مشہور سیاسی شخصیت اور تحریک أزادیِ کشمیر کا ایک اہم ترین کردار چوہدری نور حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے برطانیہ میں مقیم حدِ متحارکہ کے دونوں اطراف کی سیاسی اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندگان نے خاصی تعداد میں آل جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر چوہدری جمیل تبسم کی دعوت پر شرکت کی ، اجلاس کی صدرات حاجی محمد عارف صدر پی ڈبیلو اے سلاؤ نے کی، تعزیتی اجلاس کا آغاز جمیل تبسم نے مہمانوں کے تعارف سے کیا، اُنھوں چوہدری نور حسین مرحوم کے سیاسی سفر ،خدما ت، اور تحریکِ آزادی کشمیر میں اہم ترین کردار پر روشنی ڈالی ۔ مسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری را جہ ذاکر کیانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ چو ہدری نور حسین کی موت سے آزاد خطہ میں پیدا ہونے والا خلاء مشکل سے پُر ہو گا۔ سابق ایڈوائزر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری شعبان نے کہا کہ چوہدری نور حسین ریاست کی سیاست کی علامت تھے ، ان کی ساری زندگی عوامی خدمت میں گزری اور جموریت کی بحالی کیلئے کوشاں رہے۔ تعزیتی اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد افضل، مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر راجہ محمد اسحق خان، کونسلرچوہدری محمد راسب ،انفارمیشن سیکرٹری پی ڈبیلو اے فیصل رمضان،سینئر نائب صدر پاکستان ویلفیئر راجہ شیراز خان ، سابق برٹش سروس مین محمد حسین ،جنرل سیکرٹری پی ڈبیلو اے و سابق میئر آف سلاؤ راشد بٹ، شعیب نازش اور بزنس مین محمد حنیف شامل تھے، تعزیتی پیغامات بھیجنے والوں راجہ نوید منگا خان، راجہ محمد شبیر،صوبیدار (ر) عدالت خان،راجہ محمد بشارت خان ودیگر شامل تھے،پاکستان أرمی کر نل طلعت شبیر جو ایک معلوماتی دورہ پر برطانیہ آ ئے ہوئے ہیں ، اُنھوں نے چوہدری نور حسین کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ساتھ ہی تمام کشمیری شہدا کو بھی سلام پیش کیا۔ انٹرنیشنل چیمبر فار پیس اینڈ کنسلیشن کے چیئرمین پروفیسر نذیر احمد شال نے اجلا س میں موجود تمام شرکاء کی جانب سے سابق وزیر اعطم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ٹیلی فون کے ذریعے تعزیت کی ۔