مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایشین سیلیبریشنز کے زیر اہتمام عروسی مصنوعات کی دو روزہ نمائش برمنگھم میں اختتام پذیر
برمنگھم ... ایشین سیلیبریشنز کے زیر اہتمام ٢٠١٤ کی ویڈنگ ایگزیبیشن آسٹن ولا کے گراینڈ میں منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ نمائش میں شادی تقریبات سے متعلق مصنوعات کے درجنوں سٹال لگائے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ امسال دو روزہ نمائش ریکارڈ لوگوں نے دیکھی اور اسے بھرپور طریقے سے سراہا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ ابتک ٣٥ نمائشیں لگا چکے ہیں اور یہ انکی چھتیسویں کامیاب نمائش ہے۔ نمائش کا افتتاح بروز ہفتہ ہوا برمنگھم اور گردو نواح سے شادی انتظامات کے متعلق حصہ لینے والے تمام سٹالز نے حصہ لیا۔ ایشین کمیونٹی سے فیملیز نے بڑی اور گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا تمام سٹالوں پر شائقین کی دلچسپی نمایاں دیکھنے میں آئی۔ آسٹن ویلا فٹ بال سٹیڈیم کی جانب سے ایک خصوصی سٹال سجایا گیا۔ جس میں سفید فام عورتوں نے ایشیا ساڑھیوں میں ملبوس ہوکرشائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ نمائش کے دوسرے روز فیشن شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ موسم گرما یعنی کہ شادی کا باقاعدہ سیزن شروع ہونے سے قبل ہم نے اس نمائش کا اہتمام کیا تاکہ والدین ایک ہی چھت تلے شادی کے متعلق تمام لوازمات سے بخوبی معلومات اور آگہی حاصل کرسکیں۔ نمائش میں عارضی دلہنوں نے خوب سج دھج کر سٹیج پر اپنی خصوصی نشستوں پر جلوہ گر ہوکر شائقین سے خوب داد وصول کی۔ ایشین شادی کی مصنوعات سے متعلقی نمائش ہونے کے باوجود اس میں ہر ملک کے باشندوں نے خوشی سے شرکت کی اور عروسی ملبوسات کے علاوہ فوٹوگرافی پیکجز میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔