مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
IPL جیتنا میری زندگی کا بہت اہم لمحہ تھا، شاہ رخ
ممبئی...حال ہی میں اپنی آئی پی ایل ٹیم ’’کولکتہ نائٹ رائڈرز‘‘پر بنی ایک دستاویز ی فلم کے کچھ حصے دیکھ کر شاہ رخ خان رو پڑے ۔ یہ دستاویزی فلم جلد ہی ایک ٹی وی چینل پر دکھائی جائے گی۔شاہ رخ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دستاویز ی فلم دیکھ کر میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پایا۔ میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ جیتنا میری زندگی کا بہت اہم لمحہ تھا ۔شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ جب انکی ٹیم مسلسل نو میچ ہاری تو وہ بہت دکھی ہوئے تھے لیکن انہوں نے اپنی تکلیف کسی پر ظاہر نہیں ہونے دی تھی ۔شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں جانتا تھا کہ میری ٹیم جان بوجھ کر نہیں ہاری، سب نے جیتنے کی کوشش کی ۔شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ نے 2008 میں کولکتہ نائٹ رائڈرز ٹیم خریدی تھی ۔ 2012 میں گوتم گھمبیر کی کپتانی میں اس نے آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔