مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ، وزیر داخلہ چوہدری نثار سے لارڈ نذیر کی ملاقات
اسلام آباد... وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے لارڈ نزیر احمد نے ایک اہم ملاقات کی ہے انہوں نے وزیر داخلہ کو تارکین وطن کیلئے ایف آئی اے ، امیگریشن کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے ، وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف آئی اے ، امیگریشن کو ہدایت کی جائیگی کہ وہ بیرون ممالک سے آنیوالے پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا نہ کریں بلکہ انہیں ممکنہ سہولتیں دی جائیں ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ تارکین وطن کی شکایات کا ازالہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تنگ کرنے اور رشوت لینے والے حکام کیخلاف کارروائی کی جائیگی ۔