مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
آئی سی سی رینکنگ میں پاکستان دوسرے نمبر پر آ گیا
سینٹ ونسٹنٹ … پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 11رنز سے شکست دے کر ٹی 20سیریز 2-0 سے جیت لی۔ پاکستان کے 135 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124 رنز بناسکی، عمر اکمل کو مین آف دی میچ اور ذوالفقار بابر کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیاگیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے مل کر فتح کی راہ ہموارکی، ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کی شمولیت خوش آیندہے، ٹیم میں شاہد آفریدی جیسے سینئرکھلاڑی کی موجودگی مثبت ہے۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلیے136 رنز کا ہدف دیا۔ قومی ٹیم کے احمد شہزاد نے 44 اور عمر اکمل نے 46 رنز اسکور کیے، ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ قومی ٹیم کے سہیل تنویر، سعید اجمل اور ذوالفقار بابر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ اس سے قبل قومی ٹیم رینکنگ میں چوتھے نمبر پر تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم جو کہ آئی سی سی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھی اب چوتھے نمبر پر آگئی ہے