مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن وامان کی صورتحال جلدبہتراورحالات ٹھیک ہوجائینگے،رواداری کوفروغ دیناہوگا،نوازشریف
لاہور...وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال جلد بہتر اور حالات ٹھیک ہو جائینگے،پاکستان کو امن و سلامتی کاگہوارہ بنا نےکیلئےرواداری اورہم آہنگی کو فروغ دینا ہو گا،لگن سے کام کرنیوالی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں، ہم نے نوجوانوں کیلئے’یوتھ پروگرام‘شروع کیا جس سےانہیں بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے، صحت ہر فردکیلئے ضروری ہے اور حکومت اس پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے 6ویں سالانہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر تے ہوئےوزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ ہم نے 2007ء میں انسانی خدمت کے جذبے کے تحت شریف میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور اب تک 500ایم بی بی ایس اور 200بی ڈی ایس طلبہ تعلیم مکمل کرکے خدمات سرانجام دے رہے ہیں،ضرورت اس امرکی ہے کہ صاحب ثروت اور مخیر حضرات بھی آگے آئیں اور انسانی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہاکہ عنقریب نا صرف کالج کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ یہاں جمنیزیم ،نیٹ بال ، سوئمنگ پول سمیت دیگر شعبے بھی بنائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہامثبت غیرنصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، ایک صحت مند انسان ہی تخلیقی ذہن کو پروان چڑھا سکتا ہے،طلبہ کا کھیلوں کی جانب راغب ہونا بھی آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہے ۔ وزیراعظم نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ میں انعامات اور اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کیں۔