مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز اور ملک و قوم کیلئے حاجی رزاق کی گرانقدرخدمات ہیں:تعزیتی ریفرنس میں خراج عقیدت
وٹفورڈ ... ٹیلی وژن کی دنیا میں منفرد مقام کے حامل معروف پاکستانی بزنس مین اے آر وائی کے بانی حاجی عبدالرزاق طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم عرصہ سے لندن کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں انکے بھائی اور خاندان کے دیگر افراد دن رات مصروف خدمت تھے۔ مرحوم کی وفات کا سن کر پاکستان اور بیرون ممالک میں ان کے چاہنے والے دکھ اور افسردگی کا شکار ہوگئے۔ وٹفورڈ میں مرکزی جامعہ مسجد میں انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس میں پہلے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ تقرین میں ملک کے طول و عرض سے ہر مکتبہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے بھائی حاجی اقبال، حاجی رئوف اور حاجی جان محمد کے علاوہ اےآر وائی کے چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال اور خاندان کے دیگر افراد اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے اس موقع پر کہا کہ حاجی عبدالرزاق وطن عزیز پاکستان کی ایک اہم شخصیت تھے جن کا نام مختلف شعبہ جات کی نمایاں کارکردگی میں لیا جاتا ہے۔ پاکستان کے معاشی استحکام میں انکے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم سے اپنی دیرینہ رفاقت کو یاد کرتے ہوئے واجد شمس الحسن نے کہا ملک و قوم کا درد، محبت اور اتحاد و اتفاق مرحوم کی صفات میں شامل تھیں۔ انہی کے حصول کی خاطر انہوں نے عمر بھر محنت کی۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نمائندے اویس مظفر ٹپی نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حاجی عبد الرزاق جیسی شخصیت صدیوں مین پیدا ہوتی ہیں۔ انسانی حقوق کے علمبردار انصار برنی نے کہا مرحوم ہمہ جہت شخصیت تھے، انہوں نے اس دور میں میڈیا انڈسٹری کو پروان چڑہایا جب سب لوگ اس کے مستقبل بارے بہت زیادہ پر امید نہ تھے۔ ایم کیو ایم یوکے کے انچارج ڈاکٹر دانش سلیم نے پارٹی اور پارٹی قائد کی طرف سے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور انہیں عالم اسلام کی عظیم شخصیت قرار دیا۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی نے مرحوم کو عظیم مقصد کیلئے چنا، انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں ایسی چیزیں متعارف کرایئں جنہیں پہلے اداروں پر بوجھ سمجھا جاتا تھا۔ سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے بھی مرحوم کی دینی و ملی خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں عظیم انسان قرار دیا۔ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے والے دیگر افراد میں یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندہاوا، رضی خاں، پی ٹی آئی کے رہنما امجد خان، حبیب ضان، پیر سید لخت حسنین شاہ، عبدالرزاق ساجد، سابق میئر والتھم فاریسٹ کونسلر لیاقت علی اوی متعدد چاہنے والے شامل تھے۔ مرکزی جماعت اہل سنت کے سرپرست اعلی پیر عبدالقادر شاہ گیلانی نے مرحوم سے خصوصی انس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کرائی۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہسپتال میں حاجی عبدالرزاق کے انتقال کی خبر سن کریورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین سجاد کریم ایم ای پی، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کا سابقہ صدور، مظفر چوہدری، طارق چوہدری، ڈاکٹر اشرف چوہان، سید قمر رضا، وینس ٹی وی کے چیئرمین طاہر علی، مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل، کمیونٹی رہنمائوں طارق ڈار، نجیب احمد، چوہدری ماجد اسماعیل، سابق میئر برینٹ احمد شہزاد، پاکستان پریس کلب یوکے اور منہاج القرآن یوکے سمیت متعدد نے حاجی عبدالرزاق کی وفات کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کی تھی۔