مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمانوں کو مل بیٹھ کر اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کی سعی کرنی چاہیے:پیر عبدالقادر شاہ گیلانی
لندن ... دارالعلوم قادریہ جیلانیہ والتھم اسٹو میں پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کی ولادت باسعادت کے حوالے سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت یوکے و یورپ کے سرپرست اعلی پیر عبدالقادر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ سیدنا حضرت عبدالقادر جیلانیؒ نے احیائے دین اور امت مسلمہ میں دور یذیدیت کے اثرات کو ختم اور حقیقی اسلام اور محبت اہل بیت اطہار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے دور حاضر میں اسلام کے نام پر شدت پسندی، دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام اہل پاکستان کو متحد ہونے اور اولیائے کرام کا دامن تھامنے پر زور دیا۔ مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ یورپ کے صدر قاضی عبداللطیف نے کہا کہ حضور غوث اعظمؒ نے دین حق کے خلاف اٹھنے والی قوتوں کے خلاف موثر آواز بلند کی اور اہل بیت اطہار کی محبت کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی ناموس کا بھی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کو انتشار ختم کرنے کے لیے مل بیٹھ کر اولیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کی بھرپور سعی کرنی چاہیے۔ پیر سید زاہد حسین شاہ رضوی نے کہا کہ اسلام امن کا علمبردار مذہب ہے، اسلامی ریاست اور امت مسلمہ کے اجتماعی نظام کو درہم برہم کرنے والے شورش پسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف ریاستی سطح پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف نبرد آزما دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم اور مسلم امہ کو متحد ہونا چاہیے۔ یہی راہ حق ہے اور سیدنا غوث الوریٰ کا پیغام بھی۔آخر میں ملت اسلامیہ کی فلاح کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔