مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر امن مذاکرات کا جاری رہنا ضروری ہے : مولانا محمد حنیف طیب
لندن معروف عالم دین اور پاکستان کے سابق وزیر مذہبی امور مولانا محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ جو لوگ نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺ کی محبت کے دعویدار ہیں ان کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ امت کے غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی بلاتفریق مدد کریں امت کے لئے ضروری ہے کہ مخیر حضرات آگے بڑھ کر انسانیت کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود پچھلے چند سالوں میں پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں ایک رفاعی ادارے المصطفی ٹرسٹ کے ساتھ مل کر آنکھوں کے موتیے کے دس ہزار آپریشن کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور فری ایمبولیس سروسز مختلف اضلاع کے علاقوں میں فراہم کی۔ انخیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ برطانیہ میں مختلف تقریبات میں شرکت کے موقع پر کیا۔ لب ڈیم کے رہنما میاں منیر احمد کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وسیع تر مفادات کی خاطر امن مذاکرات کا جاری رہنا ضروری ہے تاکہ مذاکرات غیر مشروط ہونے چائیں اور دھمکی آمیز بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے مذاکراتی عمل حکومت کی جانب سے نیک نیتی سے شروع ہونے کے باوجود ایف سی کے 23 مغوی افراد کو جس طرح بے دردی سے شہید کر دیا گیا ہے تو یہ مذاکراتی عمل کی راہ میں روڑے اٹکانے والا اقدام ہے پاکستان کی افواج اور سیکورٹی ادارے ہماری مملکت خداداد پاکستان کی طاقت کا نشان ہیں۔ اس کے وقار اور طاقت کو قوم نے ہی جلا بخشی ہے۔