مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ گیتکا تیاگی نے ہدایتکار سبھاش کپور کو تھپڑ دے مارا
نئی دہلی۔بالی ووڈ شخصیات کے سکینڈلز سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں لیکن اگر کوئی لڑکی کسی شخص کو اسکی بیوی کے سامنے منہ پر تھپڑ جڑ دے تو اسکا کیا حال ہوگا ۔اگر آپ کو اسکا اندازہ نہیں ہے تو پھر آپ یہ بات بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر سبھاش کپور سے پوچھ سکتے ہیں جنہیں اداکارہ گیتکا تیاگی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں بھری محفل میں تھپڑ دے مارا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو گیتکا تیاگی نے ایک تقریب کے دوران سبھاش کپورکی بیوی کے سامنے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔گیتکا نے میڈیا کو اس سارے واقعے کی وڈیو بھی جاری کی ہے جس میں انہیں سبھاش کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سبھاش کی اہلیہ پاس کھڑے رورہی ہیں ، وڈیو میں سبھاش بھی کافی مضطرب دکھائی دے رہے ہیں ۔ادھر سبھاش کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکیل سے مشورے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی بیان جاری کرینگے ۔واضح رہے کہ سبھاش کپور نے بالی ووڈ کی فلم’’ جولی ایل ایل بی‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیے تھے جس میں ارشد وارثی اور امریتا رائو نے اداکاری کی تھی جبکہ اداکارہ گیتکا تیاگی نے فلم ’’ون بائے ٹو‘‘ اور ’’وٹ دی فش‘‘میں اداکاری کی ہے ۔