کرینہ کپور جاسوس خاتون نور عنایت خان کا کردار نبھائیں گی
ممبئی۔بالی ووڈ فلموں ایجنٹ ونود اور قربان میں جاسوس خاتون بن کر خود کو منوانے والی اداکارہ کرینہ کپور خان کو ایک بار پھر جاسوس بننے کی آفر ہوئی ہے ۔سرداری بیگم اور زبیدہ جیسی شاندار فلمیں بنانے والے ہدایتکار شیام بینگل اب ایک حقیقی کردار پر فلم بنانے جارہے ہیں۔فلم دوسری جنگ عظیم کی جاسوس خاتون نور عنایت خان پر بنائی جائے گی جس کیلئے شیام کا ماننا ہے کہ اس روپ میں کرینہ سے زیادہ بہترین اور ڈوب کر اداکاری کسی اور کے بس کی بات نہیں۔فلم کی شوٹنگ پیرس، جرمنی اور برطانیہ میں ہوگی، اب دیکھنا یہ ہے کہ قربان اور ایجنٹ ونود میں ایسا ہی کردار ادا کرنے کے بعد اس فلم کیلئے کرینہ ہاں کرتی ہیں یا کسی مجبوری کا بہانہ بنا کر انکار کر دیتی ہیں۔دریں اثنا کرینہ کپور لیکمی فیشن ویک 2014 کے گرینڈ فائنل شو کی شوسٹاپر ہونگی یعنی کرینہ کپور تمام فیشن ماڈلز کو لیڈ کریں گی ۔کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کو پاکر بہت خوش ہیں اور آرگنائزرز کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی ۔ لیکمی فیشن ویک 12 مارچ سے 16مارچ تک جاری رہے گا ۔