مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری جماعت واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں خوداحتسابی کا عمل شروع کیا گیا : ڈاکٹر شیریں مزاری
بولٹن ... بحیثیت پارٹی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ہمیشہ سے یہی مئوقف رہا ہے کہ ملک کے اندرجاری دہشتگردی اور جنگی حالات بیرونی طاقتوں کے مفادات کو تحفظ دینے کی وجہ سے ہیں اور اب اس سے باہر نکلنے کا واحد حل مذاکرات ہے جسے پچھلے اور موجودہ حکمرانوں نے سمجھنے اور عمل کرنے میں بہت دیر کر دی اور اس سے ملکی معیشت کا جنازہ نکل گیا ہے اور بالاآخر طاقت نہیں ، مذاکرات ہی سے اسکا ٹھوس اور پائیدار حل نکالنے کیلئے تمام فریقین سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ان خیالات کا اظہارپ اکستان تحریک انصاف کی سرکردہ رہنما اور انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر شیریں مزاری نے بولٹ میں پاکستان تحریک انصاف نارتھ ویسٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ملک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والے جماعتی کارکنان ہمارے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور وہ پورے یقین سے کہہ سکتی ہیں کہ نیا پاکستان بنانے میں انکا کردار مثالی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مصروف ترین زندگی کے باوجود پاکستان بارے میں آپکی سوچ اور ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے آپکا کردار قابل تعریف ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری اس وقت صرف خیبر پختونحوا میں حکومت ہے اور ہم صوبہ کے اندر انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے مصروف عمل ہیں اور اگلے چند ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ، ناقدین پروپیگنڈہ کرکے ہمارے حوصلے اور عزام کو پست نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عملی سیاست میں نئی ہے انتخابی عمل کے دوران مہم سے کچھ غلطیاں سر زد ہوئی ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ملک کے اندر حکمران کریگی اور وہیں سے ایک نیا پاکستان بننا شروع ہو جائیگا جس میں انصاف ، میرٹ کا بول بالا ہو گا اور سرمایہ دارانہ اور جاگیر دارانہ نظام ہمیشہ کیلئے صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا کیونکہ اب دن بدن عوام کے اندر شعور پیدا ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس کے اندر خو احتسابی کا عمل شروع کیا گیا ہے جبکہ آج تک بد قسمتی سے پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں موروثی سیاست کا محور ہیں اور خود احتسابی تو دور کی بات وہاں پر صرف پسندیدہ اور جی حضوری حضرات عہدیداران ہوتے ہیں ۔ مانچسٹر کونسل کے سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان نے کہا کہ ہمارے دین میں تعلیم کو کتنا ضروری کہا گیا ہے اور اگر ہم تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو گئے تو پھر دینی اور دنیاوی میدان میں ترقی کر سکتے ہیں ، تقریب سے ڈاکٹر اقبال ، پاکستان تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ زون کے صدر عامر چشتی، نائب صدر باسط شاہ مشوانی ، فراز علی صدر یوتھ ونگ ، محمد اسحاق ، نوید شاہ آف بری ، حاجی غلام رسول ، چوہدری شیراز سیکرٹری جنرل تحریک انصاف برطانیہ ، مس ماریہ احمد ممبر کشمیر کمیٹی اور دیگر نے خطاب کیا ۔ آخر میں اچھی کارکردگی کی بنیاد پر کارکنان کو ایوارڈ دیئے گئے ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)