مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز محب وطن ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں: زبیر گل
مانچسٹر ...وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور انکے حل کیلئے حکومت سنجیدہ ہے ۔ نوجوان نسل کا پاکستان سے رشتہ مضبوط بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، وزیر اعظم سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور تمام قونصلیٹس میں ڈسک قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ایک پاور فل ادارہ بنانے کی استدعا کی ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کی نشاندہی کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے یہاں مانچسٹر میں مسلم لیگ ن کے دفتر میں نارتھ ویسٹ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن نارتھ و مرکزی تنظیم کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ زبیر گل نے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، گورنر پنجاب سمیت حمزہ شہباز شریف سے ملاقاتیں کیں ہیں اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ہے اور تجویز دی ہے کہ وفاق کے زیر انتظام ایک ایسا ادارہ بنایا جائے جو اوورسیز پاکستانوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کے اختیارات رکھتا ہو ۔اس حوالہ سے مختلف تجاویز بھی دی گئی ہیں جن میں پاکستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل فوری انصاف کی خصوصی عدالتوں کا قیام بھی شامل ہے جبکہ ڈی آئی جی اور ڈی سی او لیول کے افسران کی تعیناتی اور اسلام آباد سمیت کونصلیٹ دفتروں میں شکایات سیل قائم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر سطح پر اوورسیز کے مطالبات اور شکایات حکومت تک پہنچانے کیلئے کام کرتے رہینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز محب وطن ہیں اور وہ پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں مگر دہشتگردی نے ملک کی معاشی ترقی کو کمزور کر رکھا ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے اور طالبان سے سنجیدہ بات چیت کر رہے ہیں تا کہ ملک بدامنی سے باہر نکل سکے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے برطانیہ اور خاص طور پر نارتھ ویسٹ میں آباد کمیونٹی کے مسائل سے زبیر گل کو آگاہ کیا ، انہوں نے جیری فیڈکس سے ویزہ کے حصول میں مشکلات اور زائد فیسوں کی وصولی ، ٹیلی فون پر اضافی چارجز سمیت دیگر مسائل پر توجہ دلوائی ۔ جس پر زبیر گل نے حکومت پاکستان کے نوٹس میں لانے کا وعدہ کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف ، صدر نارتھ ویسٹ راجہ سجاد حسین نے کہا کہ زبیر گل نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر جرت مندی سے کام کیا ہے اور ہمیں بجا طور پر اس بات پر فخر ہے کہ آج پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت جس طرح پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے کام کر رہی ہے اسی طرح اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے بھی کام کریگی ۔ تقریب میں حمزہ باسط بٹ سینئر نائب صدر ن لیگ یو کے ، راجہ سجاد صدر نارتھ ویسٹ چوہدری عبدالکریم چیئرمین نارتھ ویسٹ ، اسد سجاد بٹ صدر یارکشائر، محبوب خان وائس پریذیڈنٹ مانچسٹر بلاول بٹ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ مانچسٹر ، اشفاق حسین صدر یوتھ مانچسٹر ، تسلیم بشیر صدر یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ ، قمر الزمان بھٹی صدر مانچسٹر برانچ ، راجہ جلیل الرحمن صدر بولٹن ، سید اختر علی ، شاہد مغل ، راجہ شہنواز ، فضل مجدر کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان اور صحافی موجود تھے ۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)