مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 18 کروڑ28 لاکھ ڈالر مالیت کے 2 معاہدوں پر دستخط
اسلام آباد۔پاکستان اور سعودی عرب نے 18 کروڑ28 لاکھ ڈالر مالیت کے دو معاہدوں پر دستخط کردئیے جن کے تحت سعودی عرب پاکستان کو کھاد کی برآمدی سہولت اور گولین گول ہائیڈل پاور منصوبے کیلئے اضافی قرض فراہم کرے گا۔ پیر کو باہمی تعاون کے دو معاہدوں کی دستخطوں کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور نرگس سیٹھی اور سعودی عرب کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر سعودی ترقیاتی فنڈ یوسف ابراہیم نے معاہدوں پر دستخط کیے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کے علاوہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وفاقی کابینہ کے اراکین اور سعودی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے پہلے معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو کھاد کی خرید کیلئے12 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی برآمدی سہولت دے گا جبکہ دوسرے معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو گولین گول ہائیڈل پاور منصوبے کیلئے 5 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کا اضافی قرض فراہم کرے گا۔106 میگا واٹ کا یہ منصوبہ چترال میں دریائے مستوج پر لگایا جارہا ہے جو2015 میں مکمل ہوگا۔قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔