مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
رب کریم کی خوشنودی کیلئےہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ انسانیت کو دکھی نہ کریں: بشیر رٹوی
مانچسٹر ... انگلینڈ کے شمال مشرقی حصے جہاں کشمیری تارکین وطن کی اکثریت آباد ہے آج نصف صدی گزر جانے کے بعد بھی وطن سے جڑی تہذیب و تمدن کے سحر سے آزاد نہیں ہوسکے، خوشی اور غمی کے موقع پر ویسے ہی ملتے اور دکھ سکھ بانٹتے ہیں جیسے وطن عزیز میں ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک تقریب اسوقت دیکھنے میں آئی جب مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر رٹوی نے ادائیگی عمرہ سے قبل احباب کے اعزاز میں ایک دعوت کی۔ اس موقع پر دیگر بحث و مباحثہ کے بعد انہوں نے دوستوں سے گزارش کی کہ وہ اس نیک فرض کی ادایئگی سے قبل آپ سب سے ایسے کسی فعل کی معافی کا طلب گار ہوں جس سے آپ کو دکھ پہنچا ہو۔ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا رب کریم کو سب سے پہلے بندے کے حقوق کی فکر ہے اسلئے ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ انسانیت کو دکھی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے حصول کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو ضائع کرنے کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی اور بھارت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر کا اپنی مرضی کے مطابق حل کرنے کا فیصلہ کرے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر پر ٹھوس پیش رفت ممکن نہیں بھارت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلہ کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لئے ٹائم فریم دے تاکہ سیاسی استحکام سے دونوں ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔ تقریب میں چیئرمین مسلم لیگ ن برطانیہ آفتاب شریف، نائب صدر پاکستان پریس کلب چوہدری اسحاق، سابق سینئر نائب صدر ارشد رچیال، طلعت گوندل، ماجد نذیر اور اخلاق چوہدری کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)