مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
انصار برنی برطانوی شہری کی جان بچانے کیلئےسکاٹ لینڈ یارڈ سے شواہد حاصل کرنے لندن پہنچ آئے
لندن ... پاکستان میں توہین رسالتؐ کے الزام میں سزائے موت پانے والے برطانوی شہری جسے ذہنی مریض قرار دیا جارہا ہے کی جان بچانے کیلئے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے چیئر مین اس حوالے سے سکاٹ لینڈ یارڈ سے شواہد حاصل کرنے کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ہیں جبکہ انھوں نے ایک دفعہ پھر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس سے پاکستان نژاد برطانوی شہری کی جسے مبینہ طورپر کئی دماغی عارضے لاحق ہیں فوری رہائی کامطالبہ کیا ہے، انصار برنی نے بتایا کہ انھوں نے صدر ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف اور چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے ایک دفعہ پھر محمد اصغر کوجو کئی دماغی امراض کاشکار ہے انسانی بنیادوں پر رہاکرنے کی اپیل کی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کے متعلقہ حکام کو ہیلتھ سرٹیفکٹ بھجوانے کے بعد اب وہ متعلقہ ڈاکٹروں سے ملاقات کرنے اور پولیس سے مذید شہادتیں حاصل کرنے کیلئے لندن آئے ہیں تاکہ پاکستان میں محمد اصغر کو بے قصور ثابت کیاجاسکے اوراسے پھانسی سے بچایاجاسکے.