مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
طالبان نے فائر بندی کے حوالے سے کچھ وقت مانگا ہے، عرفان صدیقی کی وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد ... طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں مذاکرات میں ہونے والی پیش ردفت کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وہاں موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے فائر بندی کے حوالے سے کچھ وقت مانگا ہے، طالبان کے جواب کے منتظر ہیں اور امید ہے طالبان کی جانب سے مشاورت کے بعد حوصلہ افزا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے مذاکراتی عمل بہتر سمت کی جانب گامزن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کے موقع پر موجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی وزیراعظم کو ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔